بی بی سی سمیت 178 بڑی ویب سائٹس پر سائبر حملہ
نیویارک(اے ایف پی) بی بی سی، سی این این، ایئر فرانس، آئی کے ای اے اور ایچ ایس بی سی سمیت تقریباً 178 بڑی ویب سائٹس سائبر حملے کا نشانہ بن گئیں۔۔
، جن کے ذریعے صارفین کی مالی معلومات چرانے اور ایپل ڈیوائسز کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔ سائبر سکیورٹی سے متعلق ویب سائٹ سائبر نیوز کے مطابق ہیکرز نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم آپٹیمائزلی کے زیر استعمال ٹولز میں نقصان دہ جاوا اسکرپٹ کوڈ شامل کیا، جس سے متعدد معروف اداروں کی ویب سائٹس متاثر ہوئیں۔ حملہ آوروں کا مقصد صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبرز اور کرپٹو کرنسی کی معلومات چرانا تھا،سکیورٹی محقق اسکاٹ ہیلمے کے مطابق ہیکرز کے کرپٹو والٹس میں تقریباً 7 ہزار 40 ڈالر منتقل ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم تقریباً 9 گھنٹوں کے دوران جمع ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments