امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا خفیہ مواصلاتی نیٹ ورک معمول کی مرمت کے دوران متاثر
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے ) کا خفیہ مواصلاتی نیٹ ورک منگل کو معمول کی مرمت کے دوران عارضی طور پر متاثر ہوگیا۔۔۔
ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ طے شدہ دیکھ بھال کے دوران بعض اندرونی نظاموں میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، تاہم قومی سلامتی سے متعلق اہم صلاحیتیں مکمل طور پر فعال رہیں۔ دفاعی اور انٹیلی جنس سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ سائبر حملے کے شواہد نہیں ملے ۔ این ایس اے نظام ایجنسی کے اہلکاروں کو خفیہ معلومات کے تبادلے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments