میکسیکن صدر کی چینی ہم منصب سے چڑیا گھر کیلئے پانڈا دینے کی درخواست
شینزن(اے ایف پی)میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں اپنے ملک کے چڑیا گھر کے لیے ایک پانڈا دینے کی درخواست کر دی۔۔۔
انہوں نے منگل کو شینزن میں بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ اگلے سال منائی جائے گی، اس موقع پر سیاحت کے فروغ اور پانڈا کی فراہمی پر بھی بات ہوئی۔ میکسیکو سٹی کے چاپولتیپیک چڑیا گھر میں اس وقت 36 سالہ مادہ پانڈا ـ’’زن زن‘‘موجود ہے ، جو چین کی ملکیت نہیں۔ چین 1980 کی دہائی سے پانڈے مستقل دینے کے بجائے مخصوص مدت کیلئے کرائے پر فراہم کرتا ہے ۔ اسے سفارت کاری کے فروغ کا ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments