یوکرین کا کریمیا پل پر میزائل حملہ، بڑا حصہ تباہ

یوکرین کا کریمیا پل پر میزائل حملہ، بڑا حصہ تباہ

ٹریفک مکمل طور پر معطل، یہ روسی حملوں کا جائز جواب ہے :یوکرینی صدر روس کے جوابی حملے ،یوکرین کے دارالحکومت میں دو بڑے پلوں کو نقصان

کیف،ماسکو(اے ایف پی) یوکرین نے روس کے زیر قبضہ جزیرہ نما کریمیا کو روس سے ملانے والے اہم پل پر میزائل حملہ کر کے اس کا ایک بڑا حصہ تباہ کر دیا۔ حملے کے بعد پل کا ملبہ پانی میں گرا ہوا دکھائی دیا جبکہ ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی۔ یوکرینی صدرزیلنسکی نے حملے کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ روسی حملوں کا جائز جواب ہے ۔ یوکرین کی سکیورٹی سروس کے مطابق پل کا مرکزی محراب اور سڑک کا حصہ مکمل تباہ ہو گیا جبکہ ریلوے لائن کو بھی  شدید نقصان پہنچا،حملے میں کریمیا میں دو افراد ہلاک ہوئے ،روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کے 1441 ڈرون مار گرائے ۔دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی جوابی حملوں کے نتیجے میں دو بڑے پلوں کو نقصان پہنچا، جس کے بعد ٹریفک بند کر دی گئی ۔ روس نے یوکرین میں فرانسیسی فوجیوں کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے جنگ میں براہ راست شرکت قرار دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...