جنسی مجرم ایپسٹین کی پوسٹ مارٹم تصاویر میں قتل کے شواہدملتے ہیں: فرانزک ماہر کا دعویٰ

جنسی مجرم ایپسٹین کی پوسٹ مارٹم  تصاویر میں قتل کے شواہدملتے  ہیں: فرانزک ماہر کا دعویٰ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانزک ماہر نے پوسٹ مارٹم تصاویر کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین کی جیل میں موت خودکشی نہیں بلکہ قتل تھی۔۔۔

،برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے پروگرام ’نیوز نائٹ‘سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر مائیکل فری مین نے کہا کہ ایپسٹین کا گلا گھونٹا گیا اور ممکنہ طور پر پیچھے سے حملہ کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق لاش پر کندھے اور چہرے کے زخم بھی حملے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ تاہم 2019 میں پوسٹ مارٹم کرنے والی نیویارک کی طبی معائنہ کار ڈاکٹر باربرا سیمپسن نے موت کو خودکشی قرار دیا تھا۔ ان کے مطابق زخم پھانسی کے ذریعے خودکشی سے مطابقت رکھتے تھے اور جسم پر دفاعی زخموں کے شواہد نہیں ملے تھے ۔ فری مین نے اپنی تحقیق ایپسٹین کے بھائی کی فراہم کردہ تصاویر اور طبی ریکارڈ کی بنیاد پر کی، تاہم ان کے نتائج کا تاحال دیگر ماہرین نے جائزہ نہیں لیا۔ ایپسٹین 10 اگست 2019 کو نیویارک کی جیل میں مردہ پائے گئے تھے ۔ امریکی محکمہ انصاف کی تحقیقات میں بھی ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...