اطالوی پارلیمنٹ نے یہود دشمنی کے خلاف متنازعہ قانون منظور کر لیا

اطالوی پارلیمنٹ نے یہود دشمنی  کے خلاف متنازعہ قانون منظور کر لیا

روم(اے ایف پی)اطالوی پارلیمنٹ نے یہود دشمنی کے خلاف متنازعہ قانون منظور کرلیا، جسے وزیراعظم جارجیا میلونی کی حمایت حاصل تھی۔۔

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ اس قانون سے اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی آزادی محدود ہوسکتی ہے ۔ قانون میں یہود دشمنی کی عالمی ہولوکاسٹ یادگاری اتحاد (آئی ایچ آر اے ) کی 2016کی تعریف اور اس کی وضاحتی مثالوں کو اطالوی قانون کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ بائیں بازو کے رہنما اینجلو بونیلی نے اسے آزادی اظہار پر قدغن لگانے والا قانون قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...