اے آئی پر چند ٹیکنالوجی کمپنیز کا غلبہ جمہوریت کیلئے خطرہ:اقوام متحدہ

اے آئی پر چند ٹیکنالوجی کمپنیز کا غلبہ جمہوریت کیلئے خطرہ:اقوام متحدہ

اجازت نامے لازمی قرار دیکر حکومتیں تنظیم سازی کا حق محدود نہیں کرسکتیں سیاسی جماعتوں ،عوامی تحریکوں کو بڑھتی ہوئی قانونی و انتظامی رکاوٹوں کا سامنا

جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے دنیا بھر کی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرکاری اجازت نامے لازمی قرار دے کر یا انسداد دہشت گردی قوانین کے غلط استعمال سے شہریوں کے تنظیم سازی کے حق کو محدود نہیں کرسکتیں۔ کمیٹی نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں، مزدور یونینوں، سیاسی جماعتوں اور عوامی تحریکوں کو بڑھتی ہوئی قانونی اور انتظامی رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔ 18 آزاد ماہرین پر مشتمل کمیٹی کے مطابق آزادانہ تنظیم سازی کا حق ہر جمہوری معاشرے کی بنیاد اور دیگر بنیادی حقوق کے حصول کیلئے ضروری ہے ۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی پر چند ٹیکنالوجی کمپنیز کا غلبہ جمہوریت کیلئے خطرہ ہے ، مصنوعی ذہانت کا نظام چند بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز کے کنٹرول میں ہے ، جہاں اختیارات پر کوئی موثر نگرانی نہیں۔ جنیوا میں رائٹس ایکس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل کی ٹیکنالوجی کو قرون وسطیٰ کے طرز پر چند بااثر افراد چلا رہے ہیں۔ پانچ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے پاس دنیا کی 70 فیصد سے زائد اے آئی کمپیوٹنگ صلاحیت ہے ، جو جمہوری اصولوں کے منافی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...