عوامی رائے میں جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے حمایت میں اضافہ دیکھا جا رہا :ایرانی رکنِ پارلیمنٹ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن احمد بخشیش اردستانی نے کہا ہے کہ ایرانی معاشرے کے ایک حصے اور عوامی رائے میں جوہری ہتھیاروں کے حصول کیلئے حمایت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔
احمد بخشیش اردستانی نے کہا کہ اگرچہ بعض حلقے ایران کے لیے جوہری ہتھیاروں کو ملک کی دفاعی اور بازدار صلاحیت میں اضافے کا ذریعہ سمجھتے ہیں، تاہم اس حوالے سے تحفظات بھی موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چین اور روس جیسے قریبی ممالک ایران کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اس معاملے میں احتیاط کا مظاہرہ کرے اور کم از کم فی الحال جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی جانب نہ بڑھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments