شبیر احمد شاہ سمیت 3حریت رہنماؤں پر جھوٹے مقدمے میں فردِ جرم عائد
جموں (اے پی پی)مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جموں کی خصوصی این آئی اے عدالت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ اور دو دیگر حریت رہنماؤں پر 30سال پرانے جھوٹے مقدمے میں فردِ جرم عائد کر دی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے عدالت کے جج پریم ساگر نے شبیر احمد شاہ، جاوید احمد میر اور شکیل احمد بخشی کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت فردِ جرم عائد کی۔یہ مقدمہ 17جولائی 1996 کو سرینگر کے ناز کراسنگ پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق ہے ، جب شہید ہلال احمد بیگ کے جنازے کے دوران شدید پتھراؤ کیاگیا تھا اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیاگیا تھا۔ شبیر احمد شاہ کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں پیش کیاگیا جبکہ جاوید احمد میر اور شکیل احمد بخشی عدالت میں موجود تھے ۔تینوں رہنماؤں نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مقدمے کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments