امریکی عدالت :سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کے مجرم بھارتی شہری کو 19 سال قید
واشنگٹن(رائٹرز)امریکا میں بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کو قتل کرنے کی ناکام سازش کا اعتراف کرنے والے بھارتی شہری کو 19 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی گئی۔
خبررساں ایجنسی رائٹرزکے مطابق 55 سالہ نکھل گپتا نے رواں سال فروری میں اجرتی قتل، اجرتی قتل کی سازش اور منی لانڈرنگ کی سازش کے الزامات میں اعترافِ جرم کیا تھا۔امریکی ڈسٹرکٹ جج وکٹر ماریرو نے مین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران ملزم کو 235 ماہ (19 سال 7 ماہ) قید کی سزا سنائی۔استغاثہ نے نکھل گپتا پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے ایک بھارتی سرکاری اہلکار کے ساتھ مل کر نیویارک میں قائم تنظیم سکھس فار جسٹس کے رہنما اور امریکی و کینیڈین شہریت کے حامل گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش تیار تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments