عراق:بصرہ پاور پلانٹ میں دھماکے ، آتشزدگی 4افراد ہلاک، 30زخمی

عراق:بصرہ پاور پلانٹ  میں دھماکے ، آتشزدگی 4افراد ہلاک، 30زخمی

بصرہ(اے ایف پی)عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں حریثہ پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

عراقی سکیورٹی حکام کے مطابق آگ قریبی رہائشی علاقوں تک پھیل گئی تھی جس پر قابو پالیاگیا، تاہم پاور پلانٹ کی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...