ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 5 اہلکار جاں بحق

ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ  5 اہلکار جاں بحق

انقرہ(اے ایف پی)ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 5 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔۔۔

ترک وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر نے استنبول اور انقرہ کے درمیان واقع شہر ایسکی شہر کے فوجی اڈے سے پرواز کی تھی۔ حادثے کی جگہ ضلع ٹیپے باشی کے قریب ایک کھلا میدان تھا۔واضح رہے کہ 12 نومبر کو بھی ترکیہ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں چار فوجی جاں بحق ہوگئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...