گواہ پر اثرانداز ہونے کا الزام،سابق فرانسیسی صدرسرکوزی، اہلیہ کیخلاف مقدمے کی سماعت اگلے سال ہو گی

گواہ پر اثرانداز ہونے کا الزام،سابق  فرانسیسی صدرسرکوزی، اہلیہ کیخلاف  مقدمے کی سماعت اگلے سال ہو گی

پیرس(اے ایف پی) فرانس کے سابق صدر نکولا سرکوزی، ان کی اہلیہ گلوکارہ کارلا برونی اور ایک فوٹوگرافر خاتون کو گواہ پر اثرانداز ہونے کے الزام میں آئندہ سال نومبر میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔۔

 یہ مقدمہ سرکوزی کی 2007 کی انتخابی مہم کے لیے لیبیا سے مبینہ غیرقانونی فنڈنگ حاصل کرنے کے معاملے سے متعلق ہے ۔ سرکوزی پر الزام ہے کہ انہوں نے اہلیہ کے ساتھ مل کر کاروباری شخصیت زیاد تقی الدین کو اپنا بیان واپس لینے کے  لیے راضی کرنے کی کوشش کی۔ تقی الدین نے 2020ء میں سرکوزی کے خلاف اپنا بیان واپس لیا تھا، تاہم بعد میں دوبارہ الزامات دہرا دئیے ۔ سرکوزی اور برونی ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ تینوں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...