شام :اسد دور کے مظالم پر فلم بنانے کی مخالفت، متاثرہ خاندانوں کا احتجاج

شام :اسد دور کے مظالم پر فلم بنانے کی  مخالفت، متاثرہ خاندانوں کا احتجاج

دمشق(اے ایف پی)شام میں بشار الاسد دور کے دوران قیدیوں پر تشدد کی تصاویر منظرعام پر لانے والے سابق فوجی فوٹوگرافر ‘‘سیزر’’ کی زندگی پر فلم بنانے کے منصوبے کی مخالفت شروع ہوگئی۔۔۔

سیزر فیملیز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے مشاورت تک فلم کا منصوبہ روک دیا جائے اور قیدیوں کی تصاویر استعمال نہ کی جائیں۔سابق شامی فوجی فوٹوگرافر فرید المدھان نے 2013 میں فوج چھوڑ دی تھی۔ انہوں نے 2014 میں 11 ہزار ہلاک قیدیوں کی 55 ہزار تصاویر منظرعام پر لائی تھیں۔جن میں تشدد اور بھوک سے ہلاک ہونے والوں کے شواہد موجود تھے ۔تنظیم کا کہنا ہے کہ متاثرین کی کہانیوں کو انصاف ملنے سے پہلے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا اخلاقی طور پر قابل اعتراض ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...