اقوام متحدہ کے ادارہ مہاجرین نے 7.1 ارب ڈالر امدادی بجٹ مانگ لیا
جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے بے وطن افراد کے تحفظ اور ہنگامی انسانی امداد کیلئے 2027ء میں 7.1 ارب ڈالر کی امداد طلب کرلی، جو رواں سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے ۔
ادارے کے مطابق مالی مشکلات کے باعث آئندہ سال صرف انتہائی ضروری انسانی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی۔ مطلوبہ رقم فراہم ہونے پر 13.6 ملین مہاجرین اور 6.7 ملین اندرون ملک بے گھر افراد کو تحفظ کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔یو این ایچ سی آر کے مطابق 2026ئکیلئے 8.5 ارب ڈالر کی اپیل میں سے اب تک صرف 2.9 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments