سعودی عرب کا حوثی کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ

سعودی عرب کا حوثی کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ

حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں لاکھوں افراد بھوک سے دو چار :پناہ گزین کونسل صومالی قزاقوں نے یمنی ساحل کے قریب اماراتی بحری جہاز اغوا کرکے چھوڑ دیا

ریاض،صنعا(اے ایف پی)سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کے علاقے کو نشانہ  بنانے والے کروز میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ حوثی خبر رساں ادارے سبا نے کہا ہے کہ سعودی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے بیر ابو شملہ پر حملہ کیا، جس سے 8 مکانات اور 3 دکانوں کو نقصان پہنچا۔ حملے میں 13 افراد زخمی ہوئے ۔یمن کے حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں انسانی ہمدردی کی تنظیموں پر پابندیوں اور مالی وسائل کی کمی کے باعث لاکھوں افراد بھوک اور شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ناروے کی پناہ گزین کونسل کے سربراہ جان ایجلینڈ نے صنعا میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی یمن میں 2 کروڑ سے زائد افراد کو بنیادی ضروریات زندگی پوری کرنے کے لیے درکار امداد نہیں مل رہی۔ لاکھوں افراد بھوک سے دوچار ہیں ۔یمن کے ساحل کے قریب صومالی قزاقوں نے ماہی گیروں کا روپ دھار کر امارات کی ملکیت تجارتی جہاز اغوا کر لیا۔ چھ مسلح صومالی قزاق ماہی گیری کی کشتی کے ذریعے خلیج عدن عبور کرکے یمن پہنچے ، جہاں انہوں نے مقامی صومالی پناہ گزینوں میں خود کو چھپا لیا۔ حملہ آوروں کو مقامی صومالی افراد نے اسلحہ بھی فراہم کیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق مسلح افراد بعدازاں جہاز چھوڑ کر چلے گئے ،تمام عملہ محفوظ رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...