امریکہ میں ڈرا مہ سیریل ’’اسیر زادی ‘‘کا ہفتہ منایا گیا

امریکہ میں ڈرا مہ سیریل ’’اسیر زادی ‘‘کا ہفتہ منایا گیا

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سٹی آف پیرس میں ایک نجی ٹی وی کے معروف ڈرامہ سیریل ’’اسیر زادی‘‘ کا ہفتہ منایا گیا

کراچی(سٹاف رپورٹر)جس کا اہتمام سٹی کونسل کے میئر نے کیا تھا۔اسیر زادی میں معروف اداکار سلمان شاہد نے جاگیردار جبکہ ثانیہ سعید نے انکی خود سر بیوی کا کردار ادا کیا ہے ۔20سے 27جنوری تک جاری رہنے والے ہفتہ کے دوران ڈرامہ کی ٹیم کی پذیرائی کیلئے مختلف تقاریب کا اہتما م ہوا۔اسیر زادی کے مصنف مصطفی علی ہیں۔واضح رہے کہ پہلی بار کسی پاکستانی ڈرامے کو امریکہ میں سرکاری سطح پر اس منفرد اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں