سوشانت سنگھ اور پرینیتی چوپڑا ایک ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہونگے
بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلم ٹک دم میں ایک بار پھر بطور جوڑی جلوہ گر ہونگے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشانت سنگھ اور پرینیتی چوپڑا جو 2013 میں ریلیز ہونیوالی فلم شدھ دیسی رومانس میں جوڑی کے طور پر نظر آئے تھے ،
ممبئی (اے پی پی)فلم ٹک دم میں ایک بار پھر جلوہ گر ہونگے ،فلم کے حوالے سے پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنجیدہ موضوع پر بننے والی فلم ہے ،انہیں خوشی ہے کہ انہیں ایک بار پھر سوشانت کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔ سوشانت اچھے اداکار ہیں جن سے ہمیشہ وہ کچھ نہ کچھ ضرور سیکھتی ہیں،اس فلم کی ہدایات ہومی ادجانیہ دے رہے ہیں،فلم کی عکسبندی کا آغاز اکتوبر سے ہو گا۔