فحش رقص کے خلاف ہوں:خوشبو
فلم، ٹی وی اور سٹیج کی نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے حالات تو اچھے نہیں تاہم ٹی وی اور تھیٹر انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے ۔
لاہور(آئی این پی)اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا میں نے فلم ، ٹی وی اور سٹیج یعنی آرٹ کے تینوں شعبوں میں کام کیا ہے لیکن مجھے سب سے زیادہ مزا سٹیج ڈراموں میں کام کر کے آیا ہے کیونکہ سٹیج پر لائیو پر فارمنس ہوتی ہے اور لائیو پرفارمنس کارسپانس موقع پر ہی مل جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹیج ڈراموں میں رقص ہونا چاہئے لیکن میں فحش رقص کے خلاف ہوں۔