دنیا کی 100پُرکشش شخصیات میں 4پاکستانی بھی شامل

دنیا کی 100پُرکشش شخصیات میں 4پاکستانی بھی شامل

ٹی سی کینڈلرکی جانب سے دنیا کے 100 خوبصورت اور پُرکشش شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے

کراچی(نیٹ نیوز)ٹی سی کینڈلرکی جانب سے دنیا کے 100 خوبصورت اور پُرکشش شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں 4 پاکستانیوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس) کی جانب سے ہر سال دنیا بھرسے 100 خوبصورت اورپُرکشش چہروں کی فہرست جاری کی جاتی ہے ۔ رواں سال بھی ٹی سی کینڈلرنے سال 2019 کیلئے دنیا بھرسے 100 خوبصور ت اور پُرکشش چہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی اداکارفواد خان، ماہرہ خان، عمران عباس اورگلوکارہ مومنہ مستحسن کو بھی خوبصورت چہروں کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔ ٹی سی کینڈلر نے فہرست کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے تاہم ووٹنگ کے نتائج کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سا اداکار کس نمبر پر ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی اس فہرست میں پاکستانی اداکار فواد خان اورعمران عباس جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں