ایوب کھوسو کا تحریک آزادی کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان

ایوب کھوسو کا تحریک آزادی کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان

کشمیریوں کی جدو جہد آزادی پر بننے والی فلموںمیں بلامعاوضہ کام کروں گا:اداکار

لاہور(کلچرل رپورٹر) سینئر اداکار ایوب کھوسو نے تحریک آزادی کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں بلوچستان سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں کے مسائل پر بھی فلم بنانا چاہتا ہوں تاہم میری پہلی فلم کاموضوع نہایت اہمیت کا حامل ہے، مسئلہ کشمیرکوسلور سکرین کے ذریعے بہتر انداز میں اجاگر کیا جاسکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں کی جدو جہد آزادی پر بننے والی فلموںمیں بلامعاوضہ کام کروں گا۔ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو بدنام کرتی ہیں،میں فلموں اورڈراموں کے ذریعے اپنے وطن کا مثبت چہرہ اور حقائق دکھاؤں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں