گھر میں آتشزدگی ،اداکار عبدالقادرقریشی جھلس کر شدید زخمی

گھر میں آتشزدگی ،اداکار عبدالقادرقریشی جھلس کر شدید زخمی

چہرہ اور بدن آگ سے متاثر ہوئے ،سول ہسپتال میں داخل کرادیاگیا،علاج جاری

کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکار عبدالقادر قریشی اپنے گھر میں آگ لگ جانے کے باعث جھلس گئے ، ان کا چہرہ اور بدن آگ سے متاثرہوا۔بتایاگیاہے کہ ٹی وی ،سٹیج اور فلم کے اداکار عبدالقادر قریشی کے گھر گزشتہ روز آگ بھڑک اٹھی ،جس سے اداکار کا چہرہ اور بدن جھلس گیا ،انہیں سول ہسپتال میں داخل کرادیاگیاجہاں ان کا علاج جاری ہے ۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔عبدالقادر قریشی اس وقت کئی ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں کام کررہے ہیں اوران کے جھلس جانے کے باعث کئی ڈراموں کی ریکارڈنگ کاشیڈول بھی متاثر ہواہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں