میری موت کی خواہش کرنے والوں کے پیچھے پرستاروں کو لگا دونگا:امیتابھ بچن کی دھمکی

 میری موت کی خواہش کرنے  والوں کے پیچھے پرستاروں کو  لگا دونگا:امیتابھ بچن کی دھمکی

کورونا وائرس کے شکار بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی موت کی خواہش کرنیوالے سوشل میڈیا صا رفین کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے پرستاروں کا جم غفیر ایسے لوگوں کے پیچھے لگا دیں گے

ممبئی (دنیا مانیٹرنگ) ہسپتال میں زیر علاج 77سالہ اداکار ٹوئٹر ، انسٹاگرام اور ٹمبلر پر اپنے پرستاروں کے پیغامات کا باقاعدگی سے جواب دیتے ہیں۔ اپنے بلاگ میں انہوں نے لکھا کہ بعض لوگوں نے انہیں نفرت آمیز ای میلز بھیجیں، جن میں وہ ان کی موت کی دعا کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا ہسپتال سے نکلنے کے بعد وہ ایسے پیغامات ڈیلیٹ کر دیں گے اور اپنے لاکھوں پرستاروں سے کہیں گے کہ ایسے لوگوں کی اچھی طرح خبر لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں