سنجے دت کو امریکا کا ویزا مل گیا
بھارتی اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے سرطان کے علاج کیلئے امریکا کا 5 سال کا ویزا دے دیا گیا
ممبئی (شوبز ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ’’سنجو بابا‘‘ نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر امریکا کے ’’میموریل سلون کیتھرنگ کینسر سنٹر‘‘ میں علاج کی غرض سے امریکا کاویزا اپلائی کیاتھا۔ یہ وہی ہسپتال ہے جہاں سنجے دت کی ماں نرگس دت بھی دو سال زیر علاج رہی تھیں۔