آمنہ الیاس اور داور کی دوستی اچانک شادی میں تبدیل

آمنہ الیاس اور داور کی دوستی اچانک شادی میں تبدیل

نکاح سادگی سے ہوا،قریبی لوگوں کی شرکت ،دونوں نے تاحال تصدیق نہیں کی

لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے خاموشی سے شادی کرلی،ان کا نکاح سادگی سے معروف ڈائریکٹر داور محمود سے ہوا جس میں ان کے چند قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تاہم ابھی تک دونوں کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔آمنہ الیاس اور داور محمود کے درمیان کافی عرصہ سے دوستی ہے اور کچھ عرصہ پہلے اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ انڈسٹری سے وابستہ ایک شخص سے شادی کرنے والی ہیں اور اب انہوں نے اپنی بات سچ کر دکھائی ہے ۔داور محمود اور آمنہ الیاس اس وقت ایک ڈرامے میں اکٹھے کام بھی کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں