بالی ووڈ کا ہرشخص نشے کا عادی نہیں ہے :اکشے کمار

بالی ووڈ کا ہرشخص نشے کا عادی نہیں ہے :اکشے کمار

بھارتی اداکار اکشے کمار نے کہاکہ بھارتی فلم انڈسٹری کی کچھ شخصیات کی وجہ سے تمام اداکاروں پر ڈرگ سے وابستہ ہونے کا الزام نہیں لگایا جاسکتا ہے

ممبئی(اے پی پی) انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ ہر اداکار پرنشے کا عادی ہونے یا نشہ فراہم کرنے کا الزام نہیں لگایا جاسکتا ہے کیونکہ کچھ اداکاروں کی وجہ سے با قی تمام اداکاروں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور معاشرے میں اداکاروں بارے منفی تاثر پھیلایا جارہا ہے ۔ یاد رہے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد ان کی موت کو قتل کا رخ دیتے ہوئے ان کے قریبی دوستوں کے ساتھ بالی ووڈ کے نامور اداکاروں پر بھی آنجہانی اداکار کو نشے کا عادی بنانے کا الزام عائد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں