میشاشفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ،سماعت 14نومبر تک ملتوی

میشاشفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ،سماعت 14نومبر تک ملتوی

سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف100کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی جبکہ علی ظفر سے میشا شفیع کی درخواست پر جواب طلب کرلیا ہے

لاہور( اپنے خبر نگار سے )ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسر حیات نے گزشتہ روز میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کی تاہم وکلا کی ہڑتال کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ۔واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے اداکارہ میشا شفیع کے خلاف جھوٹی باتیں پھیلا کر بدنام کرنے کی کوشش پر100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں