گلوکار سائیں ظہور کے نام پر نوسربازوں کا لاکھوں روپے کا فراڈ
تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والے معروف گلوکار سائیں ظہور کے نام پر کئی افراد نے لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور لئے
لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) اس بارے میں سائیں ظہور نے بتایا کہ میرے نام سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے لوگوں سے پیسے لئے جارہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چودھری سائیں سردار اور ظہور اقبال میرے جھوٹے شاگرد بن کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں جب کہ میرا کوئی شاگرد نہیں ہے ۔