یمنی زیدی کا اسرائیل کیخلاف چیختا ہوا خاموش احتجاج

یمنی زیدی کا اسرائیل کیخلاف چیختا ہوا خاموش احتجاج

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فلسطین پر اسرائیل کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خاموش احتجاج کیا ہے

لاہور(شوبز ڈیسک)یمنیٰ زیدی کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے ۔یمنیٰ زیدی نے ہاتھ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے لکھے گئے پلے کارڈز تھام رکھے ہیں اور خاموشی اور افسردگی سے وہ پلے کارڈز ایک کے بعد ایک سکرین پر دکھا رہی ہیں۔ پلے کارڈز پر لکھا گیا ہے کہ ‘اسرائیل گزشتہ 60 سالوں سے فلسطین سے لڑ رہا ہے اور اب اس لڑائی میں جدید ہتھیار استعمال کر رہا ہے ، اسرائیل طاقت ور ممالک سے اُس ملک کے خلاف فنڈز اکٹھے کر ہا ہے جو کہ ایک کمزور ملک ہے ، جس کے پاس اپنی آرمی، ہتھیار، فنڈز اور حکومت بھی نہیں ہے ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ سب کرنے کے باوجود بھی اسرائیل ابھی تک جیت نہیں پایا ہے ، جس ملک کی حفاظت اللّٰہ کر رہا ہے آپ اُس ملک سے کبھی جیت نہیں سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں