شہزادی ڈیانا کا کردار نبھاتے گھبراہٹ کا شکار تھی:کرسٹن
امریکی اداکارا اور فلم میکر کرسٹن سٹیورٹ کا کہنا ہے کہ وہ فلم سپینسر میں شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کرتے وقت اتنی گھبراہٹ کا شکار تھیں کہ 'وہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے دو ہفتے قبل تک کسی سے بات نہیں کر سکی تھیں
نیو یارک(شوبز ڈیسک)اداکارہ نے فلم سپینسر میں شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کیا ہے ۔سٹیورٹ نے بتایا ‘مجھے ایسے لگا جیسے مجھے لقوا مار گیا ہے ، کیونکہ میرا منہ مکمل بند تھا۔ مجھے لگا کہ میں واقعی میں بے چین اور گھبراہٹ کا شکار ہوں اور جب تک فلم کی شوٹنگ شروع نہیں ہوئی میری حالت خراب تھی۔ سٹیورٹ جنھیں ان کی پرفارمنس پر بہت اچھے تبصرے سننے کو ملے ہیں کا کہنا ہے کہ انھوں نے شہزادی ڈیانا کا کردار نبھانے کیلئے بہت تحقیق کی تھی،ان کے بارے میں سب کچھ پڑھا، مجھے ان کی ہر ایک فوٹو چاہیے تھی، میں نے ان کے تمام انٹرویوز دیکھے تاکہ میں یہ کردار اچھے سے نبھا سکوں۔