حریم فاروق نے منگنی کی خبروں کی تردید کر دی
اداکارہ حریم فاروق نے منگنی کی خبروں کی تردید کردی
لاہور(این این آئی)ایک پروگرام میں میزبان کے سوال کے جواب میں حریم فاروق نے کہا کہ مجھے بھی کالز آئی ہیں کہ آپ سکرین سے غائب ہوگئی ہیں، کہیں آپ کی شادی یا منگنی تو نہیں ہوگئی؟ لیکن یہ سچ نہیں ہے فی الحال ایسی کوئی خبر نہیں ہے ۔ساتھی فنکار گوہر ممتاز نے کہا کہ جب آپ بہت سے کام ایک ساتھ کرتے ہیں تو ایسا ہوجاتا ہے ۔ حریم فاروق نے کہا کہ میں اپنے اگلے پراجیکٹ کیلئے بہت پرجوش ہوں جو خواتین کی کرکٹ کے متعلق ہے ۔