سوشل میڈیا ہتھیار کاسوچ سمجھ کراستعمال کریں:عطا اللہ
گلوکارعطااللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ کسی مقام پر پہنچناہے تو محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا
لاہور(این این آئی )میرا ایمان ہے کہ آپ نیک نیتی سے کوشش کریں خالق کائنات کبھی بھی آپ کی کوشش اورمحنت کورائیگاں نہیں جانے دے گالیکن اس کاایک وقت مقرر ہے ۔ایک انٹرویو میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ صبر نہیں کرتا اورمایوس ہو جاتا ہے اور یہیں سے ناکامی کا آغازہوتاہے ۔ میں دعوے سے کہتاہوں آپ نیک نیتی سے محنت اورکوشش کریں آپ کو اس کا پھل ملے گا چاہے وہ آپ کو تاخیر سے ملے ۔ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہاکہ جب سوشل میڈیا پر کسی کے حوالے سے منفی خبریں آتی ہیں تو دکھ ہوتا ہے ،کئی بار میرے انتقال کی خبریں پھیلا دی گئیں جس سے پوری فیملی ذہنی طو رپر بری طرح متاثر ہوئی اس لئے سوشل میڈیا کے ہتھیار کاسوچ سمجھ کراستعمال کرنا چاہیے ۔