رانی مکھرجی نے عامر خان سے محبت کا اعتراف کرلیا
بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے ‘مسٹر پرفیکشنسٹ’ عامر خان سے محبت کا اعتراف کرلیا ہے
ممبئی(شوبز ڈیسک)رانی مکھرجی اور سیف علی خان اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ‘بنٹی اور ببلی 2’ کے سلسلے میں رنویر سنگھ کے شو ‘دی بِگ پکچر’ میں شرکت کریں گے جہاں دونوں ستارے کچھ دلچسپ کہانیاں اور انکشافات کریں گے ۔شو میں شرکت سے قبل رنویر سنگھ کے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رانی مکھرجی نے بتایا کہ فلم ‘غلام’ کی شوٹنگ کے دوران مجھے عامر خان سے محبت ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے شوٹنگ میں گھبراہٹ کا شکار رہی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے فلم ‘غلام’ میں عامر خان اور فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے ’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے ، مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں نے ان بڑے بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ بہت سارا کام کیا۔