مستقل مزاجی سے فلمیں بنانے کی ضرورت:حریم فاروق

مستقل مزاجی سے فلمیں بنانے کی ضرورت:حریم فاروق

اداکارہ ،فلمساز اور ماڈل حریم فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان میں مستقل مزاجی سے فلمیں بنانے کی ضرورت ہے

کراچی(سٹاف رپورٹر) ہم زیادہ فلمیں اسی لیے بنا رہے ہیں کہ ہمیں مستقبل اچھا نظر آ رہا ہے مگر ہمیں مستقل مزاجی اپنانا ہو گی۔ جیسے ہماری ڈرامہ انڈسٹری کا پوری دنیا میں نام ہے کیونکہ انھوں نے کافی عرصے تک مستقل اچھا کام کر کے دکھایا ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا سینما کلچر واپس آ جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹر ویو میں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک انڈین فلموں کی بندش سے پاکستانی فلموں پر سینما کے ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے حوالے سے جس ذمہ داری میں اضافہ ہوا ہے کیا ہم اسے پورا کر پائیں گے ، یہ آہستہ آہستہ ہوگا۔ ہمیں ابھی اور زیادہ فلمیں بنانے کی ضرورت ہے ۔ فلم بنانا بہت مشکل کام ہے جو بھی کر رہا ہے بہت دل سے کر رہا ہے ۔ کسی بھی پروڈیوسر کا پہلا ہدف پیسے کمانا نہیں ہوتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں