تنہا بیٹی کی پرورش کرنا میرے لئے مشکل نہیں:سائرہ یوسف
اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی کی پرورش میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہیں ہیں
کراچی (آئی این پی)حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں اپنی بیٹی کی اکیلے پرورش کرنے کے حوالے سے بات کی ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ تنہا ایک بیٹی کی پرورش کرنا کبھی میرے لئے مشکل نہیں رہا ہے سائرہ کا کہنا تھا کہ میں بظاہر اپنی بیٹی کی پرورش اکیلے کر رہی ہوں لیکن شہروز اور اس کے گھروالے مجھے اس حوالے سے مکمل سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔