اداکارہ متھیرا کا ‘لیپو سکشن’ سرجری کرانے کا اعتراف

اداکارہ متھیرا کا ‘لیپو سکشن’ سرجری کرانے کا اعتراف

ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ‘لیپو سکشن' سرجرائی کروائی تھی

لاہور(شوبز ڈیسک)متھیرا پر کافی عرصے پلاسٹک سرجری کروانے کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے احسن خان کے شو میں ایک بار پھر ان خبروں کو غلط قرار دیا کہ انہوں نے کوئی پلاسٹک سرجری کروائی ہے ۔متھیرا شو میں اپنی بہن روز کے ساتھ شریک ہوئیں، جہاں دونوں بہنوں نے شوبز کیریئر سمیت خود پر ہونے والی تنقید پر بھی کھل کر باتیں کیں۔ پروگرام کے دوران متھیرا نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی طرح کی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، ان کا وزن ایک روڈ حادثے کے بعد بڑھنا شروع ہوا تھا۔انکی بہن روز نے بھی گواہی دی کہ ان کی بہن متھیرا نے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، البتہ انہوں نے ‘لیپو سکشن' کروایا ہے ۔متھیرا نے واضح کیا کہ ‘لیپو سکشن' جسم کے مختلف حصوں سے چربی کو نکلوانے کو کہتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں