ابرارالحق کا کرن جوہرکے خلاف عدالت جانے کا اعلان

 ابرارالحق کا کرن جوہرکے خلاف عدالت جانے کا اعلان

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکار ابرارالحق نے انڈین ہدایتکار کرن جوہر کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گانے کو بغیر اجازت استعمال کرنے پر ان کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے ۔

بھارتی فلم ’’جگ جگ جیو‘‘کل ریلیز کی جائے گی اور اس فلم میں ابرار الحق کا گانا’’نچ پنجابن‘‘استعمال کیا گیا ہے ۔ابرارالحق نے گزشتہ روز ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہاہے کہ میں نے اپنا گانا نچ پنجابن کسی انڈین فلم کو نہیں بیچا ہے اور میں عدالت جاکر ہرجانہ وصول کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔کرن جوہر کی طرح کے ہدایتکاروں کو نقل کئے گئے گانے استعمال نہیں کرنے چاہئیں،بھارت میں میرے چھٹے گانے کی نقل کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں