عاطف اسلم کے کنسرٹ کیلئے مداح لڑکی کی شادی ملتوی

عاطف اسلم کے کنسرٹ کیلئے مداح لڑکی کی شادی ملتوی

ٹورنٹو(شوبز ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم کی کینیڈا سے تعلق رکھنے والی مداح لڑکی نے اپنی شادی کے دِنوں میں عاطف اسلم کے کنسرٹ کاسن کر شادی ہی ملتوی کردی اوراس کا منگیتر ایک پوسٹراٹھائے عاطف اسلم کے کنسرٹ میں پہنچ گیا۔

جس پر لکھا ہوا تھا کہ میری منگیتر نے اس کنسرٹ کی وجہ سے ہماری شادی ملتوی کردی ہے ۔ٹورنٹو میں شو کے دوران عاطف اسلم لڑکے کے ہاتھوں میں یہ پلے کارڈ دیکھ کر اس طرف متوجہ ہوئے اور پھر انہیں خود سٹیج پر وہی پلے کارڈ تھامے دیکھا گیا۔عاطف نے جیسے ہی پوسٹر کی تحریر پڑھی ویسے ہی ہال شوراورچیخوں سے گونج اٹھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں