فیروز خان نے اپنا ایوارڈ مداحوں کے نام کردیا

 فیروز خان نے اپنا ایوارڈ مداحوں کے نام کردیا

لاہاور(شوبز ڈیسک)اداکار فیروز خان نے ڈرامہ سیریل‘خدا اور محبت’میں بہترین اداکاری کیلئے ملنے والا لکس سٹائل ایوارڈ مداحوں کے نام کردیا۔

فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکس سٹائل ایوارڈز 2022ء میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے بعد اپنے مداحوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے ۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ‘میں یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کے نام کرتا ہوں، جنہوں نے مجھے ووٹ دیا!اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ شکر ہے اس ربِ کائنات کا جس کے لیے تمام تعریفیں ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں