پی ایس ایل ترانے کیلئے ’بھائی‘ حاضر ہے :علی ظفر

پی ایس ایل ترانے کیلئے  ’بھائی‘ حاضر ہے :علی ظفر

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کا ترانہ گانے کے لیے مداحوں نے علی ظفر سے رابطہ شروع کیا تو گلوکار نے بھی اپنا جواب سب کو بتادیا۔

سوشل میڈیا پر ایک مداح کی جانب سے علی ظفر سے درخواست کی گئی کہ اپنے یوٹیوب چینل پر پی ایس ایل کا ترانہ آپ گادیں،مداح کی بات پر جواب میں علی ظفر نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ نجم سیٹھی اور ان کی ٹیم اس کام کیلئے بہترین کا انتخاب کرے گی۔ علی ظفر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ ملک اور کھیل کیلئے ہے جس کیلئے ہم سب ایک ساتھ ہیں۔علی ظفر نے لکھا کہ باقی اگر میری ضرورت پڑی تو آپ کو پتا ہے ، بھائی حاضر ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں