سمجھوتے کرنے کیلئے تیار ہیں تو شادی کامیاب:سویرا ندیم
اسلام آباد(اے پی پی)ٹی وی اداکارہ سویرا ندیم کا کہنا ہے کہ شادی چاہے کسی عمر میں بھی کی جائے اگر آپ سمجھوتے کرنے کیلئے تیار ہیں تو شادی کامیاب رہتی ہے۔
گزشتہ روز ایک پوڈ کاسٹ میں بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ سویرا ندیم نے کہا کہ محبت اور ایڈجسٹمنٹ دو مختلف چیزیں ہیں،ایڈجسٹمنٹ کا تعلق آپ کی شخصیت سے ہوتا ہے اگر آپ 22 سال کے ہیں اور سمجھوتے کر سکتے ہیں تو آپ 32 سال کے ہوں یا 44سال کے ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا ،آپ شادی شدہ کامیاب زندگی گزار لیتے ہیں لیکن یہ ایڈجسٹمنٹ یا سمجھوتہ یک طرفہ نہیں ہوتا ،دونوں پارٹنر اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے محبت میں سمجھوتہ کرتے اور شخصی طور ترقی کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments