‘ان کہی ’ کی ایک قسط کے 800روپے ملتے تھے :شہناز شیخ
لاہور(شوبز ڈیسک)بلاک بسٹر، تاریخی ڈراموں ‘ان کہی’ اور ‘تنہائیاں’ کی اداکارہ شہناز شیخ جَلد ہی ٹی وی سکرین پر ایک بار پھر سے نظر آنے والی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے جہاں ٹی وی سکرین پر واپسی سے متعلق بات کی ہے وہیں انہوں نے اپنے نامور ڈراموں میں فی قسط ملنے والے معاوضے کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے ۔اداکارہ شہناز شیخ کا بتانا ہے کہ ‘ان کہی’ کی ایک قسط میں کام کرنے کے لیے اُنہیں 800 روپے بطور معاوضہ ملتا تھا، اُن کا بتانا تھا کہ کپڑے ، آنا جانا، کھانا پینا اور اپنے باقی اخراجات اُنہیں خود اٹھانے ہوتے تھے ۔شہناز شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘ان کہی’ کے تین سال بعد جب انہوں نے ‘تنہائیاں’ میں کام کیا تو اُس دوران اُنہیں فی قسط 1000 روپے ملنے لگے اور یہ معاوضہ اے کلاس اداکاروں کے لیے مختص تھا۔