سنگیتا کی بہن و اداکارہ حنا رضوی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

سنگیتا کی بہن و اداکارہ حنا رضوی  کی شادی کی تقریبات کا آغاز

کراچی (شوبزڈیسک ) شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ۔

 41 سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے رسم مایوں کی تقریب کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں اورلکھا کہ الحمدللہ، آج قریبی خاندان اور پیاروں کی موجودگی میری رسم مایوں منعقد ہوئی ۔انہوں نے اپنے ہونیوالے شوہر کو ٹیگ کرکے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے شریک حیات عمار احمد خان کے ہمراہ نئے سفر کا آغاز کرنے کیلئے بیتاب ہوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں