اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار کا مسجد بنانے کا اعلان

اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار کا مسجد بنانے کا اعلان

سیول (شوبزڈیسک) جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داد کم جنہوں نے پانچ سال قبل اسلام قبول کیا تھا۔

نے کوریا کے شہر انچیون میں ایک مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے ۔داد کم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجد کی تعمیر کیلئے خریدی ہوئی زمین کے کاغذات اور زمین کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آخر کار آپ لوگوں کی مدد سے میں نے انچیون میں مسجد کی تعمیر کے لیے زمین خرید لی ہے ۔کورین گلوکار نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ یہ دن آ گیا ہے اور اس جگہ پر جلد مسجد بن جائے گی۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں یہاں کورین عوام کے لیے نماز پڑھنے کی جگہ اور ایک اسلامی پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ میں اس دن تک اپنی پوری کوشش کروں گا جب تک کہ کوریا کی ہر گلی میں خوبصورت اذان گونجنے نہ لگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں