ہم لارنس بشنوئی کو ختم کردینگے:بھارتی وزیراعلیٰ، سلمان خان سے ملاقات

ہم لارنس بشنوئی کو ختم کردینگے:بھارتی وزیراعلیٰ، سلمان خان سے ملاقات

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے فائرنگ کے واقعے کے بعد سخت سکیورٹی میں بالی ووڈاسٹار سلمان خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سلمان خان کے ساتھ ہے، ہم نے فائرنگ کرنے والے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے، ہم اس معاملے کی جڑ تک جائیں گے، اس واقعے میں ملوث کسی بھی ملزم کو چھوڑا نہیں جائے گا، کسی بھی گینگ کو اس طرح کے قاتلانہ حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم لارنس بشنوئی کو ختم کردیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں