عالیہ بھٹ ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

عالیہ بھٹ ٹائم میگزین کی  100 بااثر شخصیات میں شامل

ممبئی(شوبزڈیسک)ٹائمز میگزین نے دنیا کے 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جس میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہے۔

 میگزین میں برطانوی مصنف اور فلمساز ٹام ہارپر نے عالیہ بھٹ کی خوب تعریفیں کیں۔ دوسری جانب عالیہ بھٹ نے یہ خوشخبری مداحوں کو سُناتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ مجھے ٹائمز 100 کا حصہ بننے پر فخر ہے اور ساتھ ہی میں ٹام ہارپر کے مہربان الفاظ کے لیے اُن کی شکرگزار ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں