ماہرہ خان سے 12 سال سے یک طرفہ محبت:علی عباس

ماہرہ خان سے 12 سال سے یک طرفہ محبت:علی عباس

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار علی عباس کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 12 یا 13 سال سے اداکارہ ماہرہ خان سے یک طرفہ محبت کرتے آرہے ہیں اور ابھی تک انہیں ان سے پیار ہے۔

 ایک ٹی وی شو میں انہوں نے بتایا کہ وہ سکرین پر اچھی محبت کرلیتے ہیں اور انہیں متعدد اداکارائیں بتا چکی ہیں کہ وہ شوٹنگ کے دوران گہری محبت کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اقرا عزیز پر فدا ہیں، وہ ان کا کرش رہی ہیں۔محبت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے زمانے میں صرف ایک محبت تک محدود ہونا ناممکن لگتا ہے، ہر بار محبت ہوسکتی ہے۔ محبت انسان کو جوان رکھتی ہے اور ہر انسان کو متعدد بار محبت ہوسکتی ہے۔ اب وہ ماہرہ خان کے لیے کوئی پیغام نہیں دینا چاہتے، کیوں کہ اب ان کی شادی ہوچکی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں