بھارتی فلم انڈسٹری نفسیاتی مریضوں سے بڑھی پڑی ہے :نرگس فخری

بھارتی فلم انڈسٹری نفسیاتی مریضوں سے بڑھی پڑی ہے :نرگس فخری

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری نفسیاتی مریضوں سے بھری پڑی ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں نرگس فخری نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں خود کو بڑا ظاہر کرنے اور چیزوں میں چالاکی سے ردوبدل کرنے والے ذہنی مریض کافی تعداد میں ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ یہاں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے ذہنوں میں سازشیں پنپتی رہتی ہیں لیکن ایسے لوگوں سے بھی مجھے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے اور میں سیکھ لیتی ہوں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں