ہمایوں سعید اور صبور علی نے بے تکلفی کی حدیں پار کردیں

ہمایوں سعید اور صبور علی نے بے تکلفی کی حدیں پار کردیں

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی سٹار ہمایوں سعید کی معروف اداکارہ صبور علی کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی مزاحیہ تھیٹر پلے ’ہوٹل جانِ جاناں‘ نشر کیا جا رہا ہے ۔اس مزاحیہ تھیٹر پلے کو دیکھنے کے لیے آئے روز پاکستانی شوبز شخصیات آرٹس کونسل آف پاکستان تشریف لاتی ہیں جن میں کئی بڑے بڑے فنکاروں کے بھی شامل ہیں۔اس ایونٹ کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ہمایوں سعید اور اداکارہ صبور علی کی ہے جس میں دونوں فنکاروں کو بے تکلف ہوتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔ مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہمایوں سعید نے پہلے صبور علی کو گلے لگایا اور پھر اُن کے چہرے پر بوسہ بھی دیا۔ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ہمایوں سعید اور صبور علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین نے دونوں فنکاروں کی بے تکلفی کو نامناسب اور گھٹیا عمل قرار دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں