ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل

ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل

کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ ایمن خان کی ایک اور ہمشکل منظرِ عام پر آگئی۔ انسٹاگرام پر ایک لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ ہو بہو ایمن خان جیسی ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کا نین نقش اور سٹائل بھی اداکارہ ایمن خان جیسا ہے جس کی وجہ سے دیکھنے والوں کو پہلی نظر میں یہی لگا کہ ڈانس کرنے والی لڑکی ایمن خان ہیں۔ ویڈیو کسی مہندی کی تقریب میں بنائی گئی ہے جس میں ایمن خان کی ہمشکل لڑکی بھارتی گانے ہوا چھوکرا جوان رے پر ڈانس کررہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں